Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 88:00:28
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • مختصر خبریں: منگل 05 اگست 2025

    05/08/2025 Duration: 05min

    آسٹریلیا کا رائل آسٹریلین نیوی کے 10 ارب ڈالر کے نئے جنگی بیڑے کی تعمیر کے لیے جاپانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ اورعالمی پلاسٹک معاہدے کو حتمی شکل دینے کی امید میں جنیوا میں اقوام عالم کا اجلاس

  • America’s New Tariffs, A Challenge or an Opportunity for Pakistan and Australia? - امریکہ کے نئے ٹیرف: پاکستان اور آسٹریلیا کے لئے چیلنجز یا مواقعے؟

    04/08/2025 Duration: 11min

    The U.S. President’s decision to lower tariffs on Pakistan compared to the past is certainly a breath of fresh air for Pakistan’s struggling economy. With 60% of Pakistan’s textile exports going to the U.S. market, the country now has a rare opportunity to increase its exports and strengthen its trade position. Listen to Muhammad Asif, President of the Australia-Pakistan Chamber of Trade and Commerce, in this podcast. - امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان پہ ماضی کی نسبت ٹیرف کم کرنا یقینا پاکستان کی کمزور معشیت کے لیے اچھی خبر ہے ، اسی طرح آسٹریلیا کو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ٹیرف برقرار ہے، دونوں ممالک کے پاس کیا مواقع اور چیلینجز ہیں؟ ، آسٹریلیا پاکستان چیمبرآف کامرس کےصدر محمدآصف کی رائے سنیے اس پوڈ کاسٹ میں.

  • Sydney Harbour Bridge protest signals broad support for Palestinians in Gaza - سڈنی ہاربر برج پر تاریخی مظاہرہ ، آسٹریلیا میں فلسطینوں کی وسیع حمایت کا اشارہ !

    04/08/2025 Duration: 08min

    An historic march across the Sydney Harbour Bridge has become a powerful image of a nationwide protest movement in support of Palestinians in Gaza. More than 90,000 people braved rain storm conditions to walk the bridge and call for the Australian government to sanction Israel for their military actions in Gaza and the restriction of aid to the territory. Meanwhile, new aid efforts are hoping to turn the tide on sweeping starvation in Gaza. - سڈنی ہاربر برج پر فلسطینیوں کی حمایت میں ایک تاریخی مارچ ملک گیر احتجاجی تحریک کی ایک طاقتور تصویر بن چکا ہے۔90,000 سے زائد افراد بارش اور طوفانی موسم کے باوجوداحتجاجی ریلی میں جمع ہوئے تاکہ آسٹریلین حکومت پر زور دیا جا سکے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور امداد کی بندش پر اسرائیل پر پابندیاں عائید کرے۔

  • مختصر خبریں: پیر04 اگست 2025

    04/08/2025 Duration: 05min

    سڈنی ہاربر برج پر تاریخ کا پہلا جنگ مخالف احتجاج ہوا، جس میں بارش کے باوجود 90 ہزار افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے حکومتِ سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا۔

  • What is Garma? And why is it important? - گارما 2025: گارما فیسٹیول کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟

    03/08/2025 Duration: 06min

    The very first Garma Festival was held just before the turn of the millennium in 1999, led by the late Yunupingu. But the mission of its founders remains: to be a cross-cultural meeting of leaders to discuss improving standards of living for all First Nations people. And a warning - this feature contains the voice of someone who has died. - گارما فیسٹیول پہلی بار 1999 میں مرحوم یونوپنگو کی قیادت میں منعقد ہوا تھا۔ یہ ایک بین الثقافتی اجلاس ہے جہاں رہنما جمع ہوتے ہیں تاکہ تمام فرسٹ نیشنز لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔ ایک انتباہ: اس رپورٹ میں ایک ایسے شخص کی آواز شامل ہے جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

  • Bringing Aussie cows to Pakistan — is it possible? - کیا آسٹریلیا سے پاکستان گائے درآمد کی جا سکتی ہے؟

    01/08/2025 Duration: 15min

    Naeem Sukhera, Director of Sales at River Gen, is facilitating the import of over 3,000 Holstein cows from Australia to Pakistan this year. In this podcast, discover why Australian dairy cattle are increasingly in demand. - نعیم سکھیرا اور ڈاکٹر ساجد محمود طاہر اس سال آسٹریلیا سے تین ہزار سے زائد ہولسٹن گائے پاکستان لے کر جا رہے ہیں۔ جانیے اس پوڈکاسٹ میں کہ آسٹریلین گائے کی مانگ زیادہ کیوں ہے؟

  • ہفتہ رفتہ: جمعہ01 اگست 2025

    01/08/2025 Duration: 06min

    امریکی محصولات کے نفاذ کے بعد تجارت پر غیر یقینی صورتحال, ایک سابق پولیس افسر کی فائرنگ سے ہلاکت نے میلبورن میں گینگ وار کا خدشہ پیدا کر دیا ہے ، وزیر اعظم آسٹریلیا کے سب سے بڑے انڈیجنس اجتماع میں شرکت کے لیے ناردرن ٹریٹری میں ہیں۔

  • ہم تارکین وطن خواتین کو مالی امور سے آگاہی دے رہےہیں :سیدہ رضوی

    01/08/2025 Duration: 10min

    خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مالی خواندگی پہلا اور اہم قدم ہے۔ سیدہ رضوی پرتھ میں تارکین وطن خواتین کو مالی تعلیم اور خودمختاری کی راہ دکھا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالی خواندگی سے خواتین اپنے مالی فیصلے خود کر سکتی ہیں نایاب عمر ایک ایسی تارکینِ وطن ہیں جنہیں ایسے پروگراموں کے ذریعے مالی معاملات میں خوداعتمادی حاصل ہوئی ہے۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • Could do better - NAPLAN results show many children aren't meeting expectations - نیپلین (NAPLAN) کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ بہت سے بچے توقعات پر پورا نہیں اُتر رہے۔

    31/07/2025 Duration: 04min

    The latest NAPLAN results have been released providing a snapshot of academic performance across the country. The annual assessment, completed by 1.3 million students in March, shows that many children —particularly from disadvantaged backgrounds—are still falling through the cracks. - NAPLAN نتائج میں بمشکل کوئی بہتری آئی ہے۔اس سال کے ٹیسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت سوم، پنجم، ہفتم اور نہم کے ہر تین میں سے ایک طالب علم ریڈنگ، ریاضی اور تحریر میں تعلیمی توقعات پر پورا نہیں اُتر رہا۔تقریباً 10 فیصد طلبا کو اضافی مدد درکار ہے تاکہ وہ اپنے ہم جماعتوں کے برابر آ سکیں۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 31 جولائی 2025

    31/07/2025 Duration: 05min

    پارلیمنٹ سے ایچ ای سی ایس قرض بل کی منظوری کے بعد لاکھوں طالب علموں کے قرضوں میں کمی آئے گی اور آنے والے گھنٹوں میں امریکی مذاکرات سے قبل غزہ پر اسرائیل پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  • میکویری یونیورسٹی اوپن ڈے۔ بین الاقوامی طلبا کا انتخاب یہ کیوں ہے؟

    30/07/2025 Duration: 03min

    میکویری یونیورسٹی کے اوپن ڈے پر، متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلبا نے اس بات کے بارے میں بتایا کہ انہیں یونیورسٹی کی طرف کس چیز کی طرف راغب کیا گیا اور وہ مستقبل میں کیا حاصل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

  • میلبورن میں بین الاقوامی طلباءسمٹ - روابط اور اعتماد کا ذریعہ

    30/07/2025 Duration: 04min

    میلبورن سمٹ میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی طلباء نے کہا کہ اس تقریب نے انہیں لوگوں سے جڑنے، قیمتی معلومات حاصل کرنے اور آسٹریلیا میں زندگی گزارنے کے لیے زیادہ پر اعتماد محسوس کرنے میں مدد ملی۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس طرح کے مزید واقعات گھر سے دور تعلیم حاصل کرنے اور رہنے کے چیلنجوں کو کم کر سکتے ہیں۔

  • پاکستان رپورٹ: عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا

    30/07/2025 Duration: 06min

    پانچ اگست کو حکومت مخالف احتجاج، تحریک انصاف تاحال احتجاج کے مقام کا فیصلہ نہ کرسکی۔ 9 مئی کے کیسز میں تحریک انصاف کے رہنماوں کی سزاوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ایک سینیٹر اور تین ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔پنچاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، تھپڑ چل گئے۔

  • DIY Renovations: What you need to know before getting started - DIY تزئین و آرائش: شروع کرنے سے پہلے آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے؟

    29/07/2025 Duration: 09min

    Many Australians love rolling up their sleeves and undertaking their own home improvements. But before you grab a hammer or paintbrush, it’s essential to understand the rules and risks so you can renovate safely and legally. - بہت سے آسٹریلینز اپنے گھر میں بہتری لانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ ہتھوڑا یا پینٹ برش پکڑیں، اس سے متعلق قوانین اور خطرات کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ آپ محفوظ اور قانونی تزئین و آرائش کر سکیں۔

  • مختصر خبریں: منگل 29 جولائی 2025

    29/07/2025 Duration: 05min

    آزاد اے سی ٹی سینیٹر نے گیس برآمد کے نظام کو دھوکہ قرار دیا اور غزہ احتجاج کے منتظمین نے ہاربر برج پر پابندی کے خلاف لڑنے کا عہد کیا...

  • For many Muslim women in Australia, Islamophobia feels inevitable - SBS Examines: آسٹریلیا میں بہت سی مسلم خواتین کے لئے اسلاموفوبیا ایک تلخ حقیقت ہے

    28/07/2025 Duration: 05min

    “We're talking about thousands and thousands of incidents ... for many Muslim females who wear the headscarf, they feel that an incident of Islamophobia is what it means to be a Muslim here in Australia." - ہم سیکڑوں اور ہزاروں واقعات کے بارے میں بات کر رہے ہیں... بہت سی مسلم خواتین جو سر پر اسکارف پہنتی ہیں، وہ محسوس کرتی ہیں کہ اسلامو فوبیا کا سامنا کرنا یہاں آسٹریلیا میں مسلمان ہونے کا مطلب ہے۔"

  • How to save a life: the call for Aussie organ and tissue donors - آسٹریلیا میں اعضا کے عطیات میں کمی: کیا آپ کسی کی زندگی بچا سکتے ہیں؟

    28/07/2025 Duration: 04min

    One end-of-life issue many people face is deciding whether to become an organ donor. Australia's Organ and Tissue Authority is urging members of multicultural communities to consider the option, to help save lives. It's part of DonateLife Week, aimed at raising national awareness, and encourage more Australians to become organ and tissue donors. - آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں زندگی کے اختتام پر مرحوم کے ورثا کو اسکےاعضا کے عطیہ کرنے کا مرحلہ بھی درپیش ہوتا ہے۔۔ آسٹریلیا کی "آرگن اینڈ ٹشو اتھارٹی" مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے افراد سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اس آپشن پر غور کریں، تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

  • مختصر خبریں: پیر 28 جولائی 2025

    28/07/2025 Duration: 05min

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے. پانچ میں سے ایک آسٹریلوی گھرانہ توانائی کے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا شکار ہے۔

  • فاطمہ کی ایگزٹ ٹریفکنگ کی تکلیف دہ کہانی جب وہ بچوں کے ساتھ پاکستان میں پھنس گئیں !

    28/07/2025 Duration: 12min

    فاطمہ (فرضی نام) اور ان کے بچے آسٹریلین شہری ہیں ۔شادی کے بعد ۲۰۱۹ میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ آبائی وطن پاکستان گئیں مگر فاطمہ اس وقت بیرونِ ملک محصور ہو کر رہ گئیں جب گھریلو تشدد کے بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی، جس کے بعد سابقہ شوہر نے فاطمہ کے ساتھ سفر کرنے والے اپنے بچے کا پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والے گروپس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مقصد پارٹنر کی آسٹریلیا واپسی کے راستے بند کرنا ہوتا ہے۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس کے مطابق حالیہ سالوں میں ساتھی کی آسٹریلیا واپسی کو روکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جانئے ایسی صورتحال میں متاثرین کس طرح مدد حاصل کر سکتے ہیں؟

  • ہیپاٹائٹس انتباہ: خاموش قاتل سے تارکین وطن برادریاں غیر متناسب طور پر متاثر

    25/07/2025 Duration: 04min

    ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تارکین وطن ہیپاٹائٹس سے کس حد تک متاثر ہوتے ہیں۔ انفیکشن کی کم تشخیص، اور مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں بڑے چیلنجز ہیں۔

page 6 from 40