Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:06:29
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • اردو نیوز فلیش: 15 جنوری 2025

    15/01/2025 Duration: 04min

    غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یوکرین میں روسی افواج نے ایک آسٹریلوی شہری کو ہلاک کر دیا ہے اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو یہود دشمنی کی کارروائیوں کے ارتکاب پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

  • پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات پھر شروع

    14/01/2025 Duration: 09min

    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور 16 جنوری کو ہوگا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا۔ سینیٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹر کورٹ اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

  • مشرق وسطی میں جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ قریب ہو سکتا ہے

    14/01/2025 Duration: 07min

    اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کی جانب سے دوحہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران 33 یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر رواں ہفتے دستخط کیے جا سکتے ہیں۔

  • اردو نیوز فلیش: 14 جنوری 2025

    14/01/2025 Duration: 03min

    قطر نے مذاکرات میں پیش رفت کے بعد اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی کا مسودہ پیش کیا ہے اور آسٹریلیا نے آٹزم سے تمٹنے اور فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے 42.3 ملین ڈالر کی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔

  • Federal government disputes new report suggesting GP costs on the rise - جیب سے ادا کی جانے والی جی پی فیس میں اضافہ مگر حکومت کا اعداد و شمار سے اختلاف

    14/01/2025 Duration: 04min

    The federal government has disputed the findings of a new report warning the cost of visiting a GP is on the rise. The annual survey of health clinics found a decline in the number letting patients use Medicare to cover expenses up front. But the Health Minister says increased government funding has actually boosted bulk billing rates. - وفاقی حکومت نے ایک نئی رپورٹ کے نتائج سے اختلاف کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عام ڈاکٹر یا جی پی کے پاس جانے کی فیس بڑھ رہی ہے جسکے باعث کم لوگ ڈاکٹر کے پاس جارہے ہیں۔ لیکن حکومت نے اس رپورٹ سے اختلاف کیا ہے، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ میڈی کئرکی حکومتی فنڈنگ میں اضافے سے بلک بلنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

  • 'Even the police commissioner starts service as a constable': Know about the police in Australia - 'یہاں پولیس کمشنر بھی کانسٹیبل ہی بھرتی ہوتا ہے’: جانیے آسٹریلیا میں پولیس کے بارے میں

    14/01/2025 Duration: 15min

    How the police work in Australia and what to do if you want to join it. Learn all about Sergeant Khurram Chaudhry's story of how he joined the Australian police. - آسٹریلیا میں پولیس کیسے کام کرتی ہے اور اگر آپ اس میں جانا چاہتے ہیں تو کیا کرنا چاہیے۔ جانیے یہ سب سارجنٹ خرم چوہدری کی کہانی کہ وہ کیسے آسٹریلیا کی پولیس میں بھرتی ہوئے۔

  • اردو نیوز فلیش: 13 جنوری 2025

    13/01/2025 Duration: 02min

    انتخابات سے قبل مہم زوروشور سے جاری ہے لیکن ابھی تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور ہندوؤں کے تہوار کمبھ میلے میں لاکھوں لوگ حصہ لیں گے۔

  • Defence officials say government's response to climate and security is "too hot to handle" - آسٹریلین دفاعی نظام پر ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات پر حکومتی اقدامات نا کافی ہیں: دفاعی ماہرین

    13/01/2025 Duration: 06min

    A report released by former military and defence leaders, titled Too Hot to Handle, has found Australia's defence capabilities face serious threats if climate change is not taken seriously. The security experts are warning the Australian government that a failure to understand the risks posed by climate change will weaken national security. - سابق دفاعی ماہرین کی جانب سے "Too Hot to Handle" سابق فوجی اور دفاعی رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو آسٹریلیا کی دفاعی صلاحیتوں کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔سیکیورٹی ماہرین آسٹریلوی حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات کو سمجھنے میں ناکامی قومی سلامتی کو کمزور کر دے گی۔

  • ہفتہ رفتہ 10 جنوری: لاس انجلیس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی

    10/01/2025 Duration: 05min

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے پناہ گزینوں کو حراست میں رکھ کرانسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ جنگل کی آگ سے لاس انجلیس میں بڑی تباہی،:سڈنی میں یہودی عبادت گاہ پر نازی نشانات کی مذمت۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: ویمن ایشز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ، پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

    09/01/2025 Duration: 07min

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر ایک بار پھر شکوک و شبہات کا اظہار اور پاکستان کے نوجوان اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

  • کینیڈا، گرین لینڈ، پاناما کینال: ٹرمپ کی خواہشات کی فہرست

    09/01/2025 Duration: 07min

    ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی میں پندرہ دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور نومنتخب صدر توسیع پسندی کے اپنے مقاصد کو واضح کر رہے ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں کینیڈا کے الحاق کے بارے میں تبصرے کے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ اب گرین لینڈ اور پاناما کینال دونوں کے حصول کے اپنے مقاصد کا خاکہ پیش کر رہے ہیں۔

  • Severe 2025 flu season likely, prompting calls to get vaccinated - اس سال ماہرین فُلو ویکسین لگوانے پر اتنا زور کیوں دے رہے ہیں؟

    09/01/2025 Duration: 07min

    Queenslanders have been urged to overcome ‘vaccine fatigue’ and take up an offer of free vaccinations amid predictions of a severe flu season. Health Minister Tim Nicholls has announced free flu vaccinations are still available to anyone over the age of six months, after earlier saying he would halt the three-year campaign at the end of 2024. - کوئنز لینڈ کے باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فُلو ویکسین لگوانے میں تاخیر نہ کریں۔ کیونکہ بد لتے موسم کے باعث عام فلو شدید انفُلوائنزا میں تبدیل ہو سکتا ہے اور ریاست میں مفت ویکسینیشن کی پیشکش برقرار ہے۔کچھ دوسری ریاستوں میں ویکسینیشن مہم کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ ویکسین کی ضرورت پڑنے کا انتظار مت کریں بلکہ جیسے ہی یہ مارچ میں دستیاب ہو فلو ویکسین لگوالیں۔۔

  • حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو ٹرمپ کا مشرق وسطی میں قہر ڈھانے کا اعلان

    08/01/2025 Duration: 06min

    امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے حلف برداری سے قبل تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں قہر ٹوٹے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی حکام کئی ماہ سے غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

  • اردو نیوز فلیش: 8 جنوری 2025

    08/01/2025 Duration: 03min

    تبت میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 126 ہو گئی، لاپتہ ہائیکر ہادی نظری کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ناہموار الپس میں 13 دن تک پھنسے رہنے کے بعد زندہ مل گئے ہیں۔نومبر میں مہنگائی کی شرح 2.3 فیصد تک بڑھ گئی۔

  • کک باکسر رابعہ نور کا صنفِ نازک سے صنفِ آہن بننے کا سفر

    07/01/2025 Duration: 07min

    گھر سے اجازت نہیں ملے گی، معاشی حالات ابتر ہیں، رشتے داروں اور محلے والوں کی باتیں سننے کا بھی ڈر، کراچی (پاکستان) کے گنجان آباد علاقے بلدیہ کی ایک کچی آبادی سے تعلق رکھنے والی رابعہ نور نے جب کک باکسنگ کے رنگ میں قدم رکھا تو ان کے کانوں میں یہ باتیں بار بار گونج رہی تھیں لیکن 17 سالہ رابعہ نور میں ایک شوق، جنون اور کچھ کرنے کا عزم بھی موجود تھا جس نے اُنھیں اِن تمام تر رکاوٹوں سے نہ صرف عبور کروایا بلکہ اُنھوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھی کامیابیاں سمیٹنا شروع کردیں۔

  • آسٹریلیا کے دارالحکومت میں قائم رفاہی تنظیم جس کے رضاکاروں کی اکثریت تارکینِ وطن پر مشتمل ہے

    07/01/2025 Duration: 04min

    آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں قائم ایک رفاہی تنظیم اپنی نمایاں کام کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ اس کے رضاکاروں کی اکثریت تارکینِ وطن پر مشتمل ہے۔ مختلف ثقافتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے یہ رضاکارانہ تنظیم نہ صرف مقامی برادریوں کی خدمت کرتی ہے بلکہ ضرورت مندوں کو کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے.

  • اردو نیوز فلیش: 07 جنوری 2025

    07/01/2025 Duration: 03min

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی اور ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کملا ہیرس نے کر دی۔

  • ’ہم خود کو زہر دیتے رہتے ہیں اور اس سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں': ماہرین کا شراب پر کینسر کی وارننگ کا مطالبہ

    07/01/2025 Duration: 05min

    امریکہ کے بڑے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے الکحل والے مشروبات پر کینسر کی وارننگ آویزاں کی جائے۔ سرجن جنرل وویک مورتی کی جانب سے کینسر اور شراب کے درمیان تعلق کے بارے میں جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمباکو اور موٹاپے کے بعد الکحل کینسر کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ اب یہ سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا آسٹریلیا کو بھی اسی طرح کے اقدامات پر غور کرنا چاہئے۔

  • Is Australians' right to protest under threat from new laws? - کیا آسٹریلیا میں پُر امن احتجاج کا حق خطرے میں ہے؟

    06/01/2025 Duration: 09min

    Being a law-abiding protester in Australia has become more difficult year-on-year with experts fearing the democratic right is slowly being chipped away. Over the past two decades, at least 49 laws affecting protest have been introduced in federal, state and territory parliaments. So how do new anti-protest measures from the Victorian government, aimed at curbing antisemitism, fit into this broader crackdown on the ability to peacefully assemble? - مختلف ریاستی اور وفاقی قوانین کے ذریعے آسٹریلیا میں قانون کے اندر رہتے ہوئے مظاہرے کرنا بتدریج مشکل ہوتا جا رہا ہے ماہرین کو خدشہ ہے کہ احتجاج کے بنیادی حق کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، وفاقی اور ریاستی پارلیمانوں میں احتجاج کو دبانے اور اسکے کئی طریقوں کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے کم از کم 49 قوانین متعارف کروائے گئے ہیں۔ کیا وکٹورین حکومت کے حالیہ سام مخالف مظاہروں سے نمٹنے کے نام پر متعارف کروائے جانے والے سخت قوانین ، پرامن احتجاج کے حق کے مطابق ہیں؟

  • 'My passion for cooking made me a successful vlogger' Farheen Naz - ’ مجھے کھانا پکانے کے شوق نے ہی ایک کامیاب ولاگر بنایا’ فرحین ناز

    06/01/2025 Duration: 10min

    Farheen Naz has been food-logging in Australia for the past eight years. She started this journey out of her passion for cooking, which is now continuing successfully. - فرحین ناز آسٹریلیا میں گزشتہ آٹھ سال سے فوڈ وی لاگنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ سفر اپنے کھانا پکانے کے شوق کی وجہ سے شروع کیا تھا جو اب کامیابی سے جاری ہے۔

page 7 from 25