Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 190:45:50
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • مختصر خبریں: بدھ 30 ستمبر 2026

    30/09/2026 Duration: 06min

    آگست میں مہنگائی 4 فیصد تک بڑھ گئی، ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں جاری اور کھیل میں، ساکروز شاندار آغاز کے بعد برازیل سے ہار گئے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے بڑے خوابوں تک، عبداللہ اور تزمین کی متاثر کن کہانی

    30/09/2026 Duration: 07min

    کچھ خواب بڑے وسائل کے محتاج نہیں ہوتے، بس انہیں حقیقت میں بدلنے کے لیے ہمت، محنت اور ایک دوسرے کا ساتھ درکار ہوتا ہے۔ عبداللہ اقبال اور تزمین اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور سوشل میڈیا پر فروٹس کپس کی ویڈیوز سے متاثر ہوکر ایک چھوٹے سے فوڈ کارٹ سے اپنے کاروباری سفر کا آغاز کیا۔ ایلیمنٹ سی کے نام سے شروع ہونے والے اس کارٹ پر دونوں بہن بھائی شہریوں کو تازہ فروٹس کپس اور موسمی جوسز فراہم کر رہے ہیں، جہاں ذائقے کے ساتھ صفائی اور حفظانِ صحت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • آسٹریلیا میں شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر، مہنگائی کم ہو گی مگر قیمت کون چکائے گا؟

    29/09/2026 Duration: 06min

    ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے کیش ریٹ میں 0.25 فیصد اضافہ کر کے اسے 4.60 فیصد کر دیا ہے، جو نومبر 2011 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر سمیرا عباسی بتاتی ہیں کہ اضافے کی وجوہات کیا ہیں اور مارگیج ادا کرنے والے گھرانوں، کرایہ داروں اور کاروباروں پر اس کا کیا اثر پڑے گا۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • مختصر خبریں: منگل 29 ستمبر 2026

    29/09/2026 Duration: 06min

    آر بی اے کا شرح سود میں اضافہ، شرح سود 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی حکام کی ایران جنگ کے حوالے سے ثالثوں سے بات چیت، آسٹریلین سروسز کو ہیک کرنے والے سرکش اے آئی ایجنٹ کے معاملے پر اوپن اے آئی کی معذرت اور کھیلوں میں، نیتھن کلیری کا ٹیکل سے چوٹ لگنے کے بعد فینز سے سوشل میڈیا پر بدسلوکی روکنے کی اپیل۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • The cost of progress: Perry Angus Award winner Mominyar Khalid on change, ambition and impact - ترقی ضروری ہے لیکن قیمت کیا ہوگی، سنئے گفتگو پیری اینگس ایوارڈ جیتنے والے مومن یار خالد کی گفتگو

    29/09/2026 Duration: 12min

    What happens when progress comes at an unseen cost? Pakistani PhD researcher Momin Yar Khalid explores the human and environmental impacts of major infrastructure projects, drawing on his research into Lahore’s Orange Line Metro Train. Momin discusses why progress must be considered beyond its immediate benefits and highlights the importance of understanding who bears the costs of development—and how those impacts shape communities over time. - مومن یار خالد ایک پاکستانی ہیں جو آسٹریلیا میں پی ایچ ڈی کی غرض سے مقیم ہیں اور ان کی تحقیق کا موضوع ’’ماحولیاتی انصاف اور بنیادی ڈھانچے کے میگا پراجیکٹس: لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین بطور کیس اسٹڈی‘‘ ہے ان کی بنیادی تحقیق ان عوامل پر مبنی ہے جو ترقی کے بعد انسانی زندگی پر اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ترقی کے ہر منصوبے کے دیر پا اور نظر نہ آنے والے اثرات کا جائزہ لیا جانا بہت ضروری ہے#sbsaudiopodcast________________________________Explore more ways to listen to the Urdu program here: Listen to SBS Urdu. Install our mobile app “SBS Audio” on Apple (i

  • Who really runs Australia, and where you fit in | How Australia Works - آسٹریلیا کا نظامِ حکومت حقیقت میں کون چلاتا ہے، اور اس میں آپ کا کیا کردار ہے؟ | آسٹریلیا کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟

    28/09/2026 Duration: 07min

    Do you know who can help you with a business permit, a rental problem or family support? Through the stories of Fedele, Carol and Abeer, learn how Australia’s three levels of government work. Find out what local, state or territory, and federal governments are responsible for and where to turn for help. - کیا آپ جانتے ہیں کہ کاروباری اجازت نامے، کرائے کے مکان سے متعلق مسئلے یا خاندانی مدد کے لیے آپ کس سے رابطہ کر سکتے ہیں؟ فیدیلی، کیرول اور عبیر کی کہانیوں کے ذریعے جانیں کہ آسٹریلیا میں حکومت کی تین سطحیں کیسے کام کرتی ہیں۔ معلوم کریں کہ مقامی، ریاستی یا علاقائی اور وفاقی حکومتوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور مدد کے لیے کہاں رجوع کرنا چاہیے۔How Australia Works is an SBS podcast that uses real stories and clear explanations to help you understand how government work in Australia, how laws are made and changed, and how you can have a say. Listen to the series and find shorter versions in 60 languages on the How Australia Works main page. - How Australia Works یا آسٹریلیا کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟ ایس بی ایس کا ایک

  • آپ پہلے ہی اس نظام کا حصہ ہیں | آسٹریلیا کا نظام کیسے کام کرتا ہے؟

    28/09/2026 Duration: 03min

    آسٹریلیا کی حکومتیں، قوانین اور عوامی خدمات آپ کی روزمرہ زندگی کو کیسے متاثر کرتی ہیں؟ حقیقی زندگی کی کہانیوں کے ذریعے اس سیریز کی یہ ابتدائی قسط بتاتی ہے کہ معلومات اور مدد کی ضرورت پڑنے پر کہاں سے آغاز کرنا ہے اور کسی فیصلے پر سوال کیسے اٹھایا جا سکتا ہے۔How Australia Works ایس بی ایس کا ایک پوڈکاسٹ ہے جو حقیقی زندگی کی کہانیوں اور سادہ وضاحتوں کے ذریعے یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ آسٹریلیا میں حکومت کیسے کام کرتی ہے، قوانین کیسے بنائے اور تبدیل کیے جاتے ہیں، اور آپ اپنی رائے کیسے دے سکتے ہیں۔ اس سیریز کو سنیں اور How Australia Works کے مرکزی صفحے پر 60 زبانوں میں اس کے مختصر ورژنز بھی دیکھیں۔

  • مختصر خبریں : پیر 28 ستمبر 2026

    28/09/2026 Duration: 04min

    وفاقی بجٹ کے حتمی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بجٹ خسارہ تخمینے سے کم ہے وفاقی ٹریژرر جم چالمرز کہتے ہیں کہ بنیادی خسارہ مئی میں ابتدائی پیش گوئی کے 28.3 ارب ڈالر سے تقریبا 6 ارب ڈالر کم ہے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • اے آئی ایجنٹ کتنے خودمختار اور محفوظ ہیں، اور انہیں بے قابو ہونے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    28/09/2026 Duration: 11min

    یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کی کمپیوٹر سائنس کی سینئر لیکچرر ڈاکٹر مہوش نسیم کے مطابق اگر واضع ہدایات موجود نہ ہوں تو اے آئی ایجنٹ معلومات تلاش کرنے سے آگے بڑھ کربھی بہت سے کام خود بخود کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں کتنی خودمختاری حاصل ہو، اس کا تعین انسان اور انہیں بنانے والی کمپنیاں کرتی ہیں، اس لیے واضح حفاظتی حدود اور مؤثر جانچ ضروری ہے۔sbsaudiopodcast#  جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔

  • Singer Rafaqat Ali Khan: A global journey of music that is rooted in tradition - استاد رفاقت علی خان: شام چوراسی گھرانے سے عالمی موسیقی تک کا سفر

    28/09/2026 Duration: 17min

    Renowned singer Ustad Rafaqat Ali Khan of the Sham Chaurasi Gharana spoke to SBS Urdu about his Australian tour, his international musical journey, classical training and the recognition he received through Tu Kuja Man Kuja. He also shared his views on the future of classical music, emerging artists and the challenges facing music in Pakistan. - شام چوراسی گھرانے کے نامور گلوکار استاد رفاقت علی خان نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں اپنے آسٹریلیا کے دورے، موسیقی کے عالمی سفر, کلاسیکی تربیت ’تو کجا من کجا‘ سے ملنے والی شہرت پر بات کی۔ انہوں نے کلاسیکی موسیقی کے مستقبل، نئی نسل کے فنکاروں اور پاکستان میں موسیقی کو درپیش چیلنجز پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔#sbsaudiopodcast______________Explore more ways to listen to the Urdu program here: Listen to SBS Urdu. Install our mobile app “SBS Audio” on Apple (iPhone) or Android devices: SBS Audio App. Download on the Apple App Store; download on Google Play. Follow us on social media: SBS Urdu on Facebook and SBS Urdu on Instagram. - #sbsaudiopodcas

  • ہفتہ رفتہ :جمعہ 25 ستمبر 2026

    25/09/2026 Duration: 07min

    آسٹریلیا نے یوکرین کے ساتھ ایک نئے 10 سالہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور مزید 60 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البانی نے نیویارک میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ صدر زیلنسکی نے آسٹریلیا کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • آسٹریلیں سابق کپتان کا عمران خان کے لیے جیل میں بہتر طبی سہولیات کا مطالبہ

    25/09/2026 Duration: 11min

    سابق آسٹریلین کپتان گریگ چیپل نے ایس بی ایس کو بتایا کہ سابق پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی صحت پر تشویش بڑھ رہی ہے، اور سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں کے ایک گروپ نے حکومت سے ان کی بہتر طبی دیکھ بھال تک رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • مختصر خبریں: جمعرات 24 ستمبر 2026

    24/09/2026 Duration: 05min

    اوپن اے آئی نے میڈیکیئر سسٹم کی خلاف ورزی کے بعد اے آئی ایجنٹ کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا، شی جن پنگ ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے اور کھیلوں میں، برسبین کی لیچی نیل کو اے ایف ایل گرینڈ فائنل میں برقرار رکھنے کی آخری کوشش...#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • Professor Rahat Munir: From Pakistan to global academic leadership - تمغہ امتیاز یافتہ پروفیسر راحت منیر: پاکستان سے آسٹریلیا تک تعلیم، تحقیق اور قیادت کا سفر

    24/09/2026 Duration: 17min

    Distinguished Professor Rahat Munir, Head of the Department of Accounting and Corporate Governance at Macquarie University in Sydney, specialises in management and forensic accounting, financial crime, sustainability and governance. Speaking to SBS Urdu, he discussed his journey from banking to academia, his reaction to receiving the Tamgha-e-Imtiaz, his research, international students and academic links with Pakistan. - میکواری یونیورسٹی سڈنی میں اکاؤنٹنگ اینڈ کارپوریٹ گورننس شعبے کے سربراہ اور ڈسٹنگوئشڈ پروفیسر راحت منیر مینجمنٹ اور فارنزک اکاؤنٹنگ، مالی جرائم، پائیداری اور گورننس کے ماہر ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں انہوں نے بینکنگ سے اکیڈمک دنیا تک اپنے سفر،تمغہ امتیاز حاصل کرنےکی خبر پر ردعمل کے ساتھ اپنی نمایاں تحقیق، بین الاقوامی طلبہ اور پاکستان سے علمی روابط پر بات کی.sbsaudiopodcast#  Explore more ways to listen to the Urdu program here: Listen to SBS Urdu. Install our mobile app “SBS Audio” on Apple (iPhone) or Android devices: SBS Audio App. Download on the Apple App Store;&nb

  • Migrants are sending billions overseas each year. Are they hurting Australia's economy? - تارکین وطن ہر سال اربوں بیرون ملک بھیج رہے ہیں۔ کیا وہ آسٹریلیا کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟

    24/09/2026 Duration: 07min

    Remittances have become a talking point in Australia's migration debate, with some saying they're draining our economy. But what's the real impact — both for the economy, and for migrants and their families? - تارکین وطن ہر سال بیرون ملک اربوں بھیج رہے ہیں۔ کیا وہ آسٹریلیا کی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں؟ ترسیلات زر آسٹریلیا کی امیگریشن کی بحث میں ایک موضوع بن چکے ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ہماری معیشت کی نکاسی کر رہے ہیں۔ لیکن اس کا حقیقی اثر کیا ہے – معیشت کے لئے، اور تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کے لئے؟#sbsaudiopodcast - #sbsaudiopodcast

  • مختصر خبریں : بدھ 23 ستمبر 2026

    23/09/2026 Duration: 06min

    میلبرن کے ایک شخص کو مبینہ طور پر داعش سے روابط اور شدت پسندانہ پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے, غزہ اور عالمی سلامتی اقوام متحدہ میں ہونے والے مذاکرات کا مرکزی موضوع ہیں اور کھیلوں میں، معطل کیے گئے سوانز کے پانچ کھلاڑی کلب میں واپس آ گئے ہیں۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • پاکستان رپورٹ: تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے اسلام آباد کی تمام اہم شاہراوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے

    23/09/2026 Duration: 07min

    ریڈ زون کے تین راستے کنیٹنرز رکھ کر سیل کردیئے گئے۔ حکومت نے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے جاری رہیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان نئے صوبوں کے قیام کیلئے خم ٹھوک کر میدان میں آگئی۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • Breast screening: What to expect and why it matters - بریسٹ اسکریننگ: کیا توقع رکھنی چاہیے اور یہ کیوں اہم ہے

    22/09/2026 Duration: 10min

    Regular breast screening can help find breast cancer early, before you notice any signs or symptoms. Screening is free for eligible women or people at risk of breast cancer. It takes about 20 minutes, once every two years, and it’s an effective way to take charge of our health. Let’s take a closer look at why a breast screen is nothing to be anxious about. - باقاعدہ چھاتی کی اسکریننگ چھاتی کے کینسر کو جلد تلاش کرنے میں مدد دے سکتی ہے، اس سے پہلے کہ آپ کو کوئی علامات یا اشارے نظر آئیں۔ اسکریننگ اہل خواتین یا بریسٹ کینسر کے خطرے والے افراد کے لیے مفت ہے۔ اس میں تقریبا 20 منٹ کا وقت لگتا ہے، ہر دو سال بعد ایک بار کی جاتی ہے، اور یہ ہماری صحت کا کنٹرول سنبھالنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ آئیے غور سے دیکھتے ہیں کہ بریسٹ اسکریننگ کیوں پریشان ہونے کی بات نہیں ہے۔

  • مائیگریشن میں بڑی کمی آسٹریلیا کی معیشت پر کیا اثر ڈال سکتی ہے؟

    22/09/2026 Duration: 07min

    آسٹریلیا میں مائیگریشن کم کرنے کی بحث زور پکڑ رہی ہے، لیکن اس کے معیشت پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ ماہرِ معاشیات ڈاکٹر سمیرا عباسی کے مطابق مائیگریشن میں بڑی کمی سے ہاؤسنگ کی طلب میں کمی آ سکتی ہے، تاہم اس کے ساتھ لیبر مارکیٹ، معاشی سرگرمی اور مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی کمی کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق بین الاقوامی تعلیم، تعمیرات، صحت، ایجڈ کیئر اور ہاسپیٹیلٹی سمیت کئی شعبے مائیگریشن سے متاثر ہو سکتے ہیں۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

  • مختصر خبریں: منگل 22 ستمبر 2026

    22/09/2026 Duration: 05min

    گرینڈ فائنل ویک اینڈ سے قبل نیو ساؤتھ ویلز کا گھریلو تشدد کے خدشات پر ردعمل، پولیس گشت میں اضافہ، جاپان طوفان Dujuan کی زد میں اور موٹر اسپورٹس میں، اگلے سال سے فارمولا ون ریسز مختصر ہو جائیں گی۔#sbsaudiopodcast______________ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

page 1 from 82