Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:16:28
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • Due to the financial crisis, domestic violence has become a national problem, Anila Hafiz - مالی بحران کی وجہ سےگھریلو تشدد ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے قانونی مشیربرائےگھریلو تشدد،انیلہ حافظ

    19/02/2025 Duration: 10min

    One in three women in Australia experience physical violence by the age of 15, One woman dies every week from domestic violence. Temporary visa holder women experience more domestic violence, women should not be afraid to express their problems. The government must increase funding to help affected women, listen to the legal advisor on domestic violence, Anila Hafiz in this podcast. - آسٹریلیا میں ہر تین میں سے ایک عورت کو پندرہ سال کی عمر میں جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر ہفتہ گھریلو تشدد کی وجہ سے ایک عورت جان کی بازی ہارتی ہے، عارضی ویزا ہولڈر خواتین کو زیادہ گھریلو تشدد کا سامنا ہے، خواتین بغیر کسی خوف کے اپنے مسائل کا اظہار کریں۔ حکومت کو فنڈنگ بڑھانا ہوگی تاکہ متاثرہ خواتین کی امداد کی جاسکے، قانونی مشیر برائے گھریلو تشدد، انیلہ حافظ کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: 19 فروری 2025

    19/02/2025 Duration: 05min

    وزیر اعظم کا الزامات کا جواب کہ وہ اسلاموفوبیا کے حملوں پر خاموش ہیں اور مشرقی یروشلم میں یو این آر ڈبلیو اے کے چار اسکولوں کی بندش پر مایوسی۔

  • چائے، کافی سے پینٹنگز بنانے والا آرٹسٹ اور بینائی سے محروم میکینکل انجینیئر

    19/02/2025 Duration: 10min

    لیکن کیا چائے اور کافی سے آرٹ ورک بھی کیا جاتا ہے اور حیران کر دینے والی پینٹنگز بھی تیار ہوتی ہیں؟ ملیے ایک ایسے پاکستانی آرٹسٹ سے جو چائے اور کافی سے ایسے شاہکار آرٹ ورک تیار کرتا ہے جو دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور ملیے مکینیکل انجینئر محمد الیاس خان سے جو بینائی نہ ہونے کے باوجود پیکجینگ میں استعمال ہونے والی ہیوی مشینری میں آنے والا مسئلہ نہ صرف منٹوں میں دور کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی مکینیکل ٹائپ کی پروڈکٹ کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

  • ریڈ ٹیپ ازم آسٹریلیا کی گھروں کی تعمیر کی صلاحیت کو کس طرح متاثر کر رہا ہے

    18/02/2025 Duration: 03min

    پیداواری کمیشن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ کی تعمیر میں پیداواری صلاحیت 30 سال سے جمود کا شکار ہے۔ صنعتی گروپ ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں مدد کے لئے قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کے کمیشن کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔

  • مختصر خبریں: 18 فروری 2025

    18/02/2025 Duration: 05min

    RBA نے سرکاری شرح سود کو 4.35 فیصد سے کم کر کے 4.1 فیصد کر دیا ہے اور کینیڈا میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ۔

  • What were the Stolen Generations? - SBS Examines: ’’اسٹولین جنریشن‘‘ کون ہیں؟

    18/02/2025 Duration: 07min

    Between the mid-1800s and the 1970s, Indigenous children were forcibly removed from their families. What happened to those children, and what's the impact of the Stolen Generations today? - 1800کے وسط اور 1970 کی دہائی کے درمیان، انڈیجنس بچوں کو زبردستی ان کے خاندانوں اور گھروں سے دور کر دیا گیا۔ ان بچوں کا کیا ہوا، اور اسٹولین جنریشن کے آج کیا اثرات ہیں؟

  • Finding affordable and inclusive after-school activities - اسکول کے بعد کے اوقات میں ،بچوں کی سستی اور جامع سرگرمیاں

    18/02/2025 Duration: 07min

    After-school activities offer children and teenagers many benefits, but the costs can quickly add up. Fortunately, Australia has many affordable and inclusive options, you just need to know where to look. - اسکول کے بعد کی سرگرمیاں بچوں اور نوعمروں کو بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں، لیکن یہ سرگرمیاں اخراجات تیزی سے اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں۔ خوش قسمتی سے، آسٹریلیا میں اس طرح کی جامع اور سستی سرگرمیوں کے بہت سے مواقع ہیں ، آپ کو صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان سرگرمیوں کے لئے کہاں جائیں۔

  • لائسنس، پاسپورٹ،ویزہ، سفارتخانے سے رابطے سمیت دیگر کونسلر سروسز میں بہتری آئی ہے:پاکستانی قونصل جنرل

    17/02/2025 Duration: 08min

    ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق، پاسپورٹ کی تجدید اور ایمرجنسی میں رابطہ، ان تمام موضوعات سمیت کئی اہم کمیونٹی مسائل پر سڈنی میں متعین پاکستانی قونصلر جنرل جناب قمر الزماں کے اس معلوماتی انٹرویو میں سنئے نیو ساؤتھ ویل میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کے ساتھ شکایات کا جوابات اور ایمرجنسی میں مدد کے لیے قونصلیٹ کی خدمات میں بہتری کے اقدامات کی معلومات۔

  • نیوز فلیش: 17 فروری 2025

    17/02/2025 Duration: 02min

    شین پیٹن کے استعفیٰ کے بعد وینڈی سٹینڈم وکٹوریہ کی عبوری پولیس چیف کمشنر ہوں گی۔ ناردرن ٹریٹری کے وزیر برائے تجارت، کاروبار اور ایشیائی تعلقات انڈونیشیا میں تجارتی مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ریزرو بینک کی جانب سے، شرح سود پر فیصلے کے لئے سال کا پہلا اجلاس طلب

  • What is behind recent incidents of visa cancellation of Pakistani students? - پاکستانی طالب علموں کی ویزہ منسوخی میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟

    14/02/2025 Duration: 07min

    The recent incidents of visa cancellations have raised concerns for Pakistani students studying in Australia and those wishing to come here. Is the main reason for visa cancellations merely the students' difficult economic situation or document forgery, or is there something else? To find out, we spoke to immigration expert Shakeel Ahmed and university graduate Haider Ali. - ویزہ منسوخی کے تازہ واقعات نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم اور یہاں آنے کے خواہش مند بین الاقوامی طالب علموں کے لیے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ کیا ویزہ منسوخیوں کی بنیادی وجہ محض طالب علموں کی مشکل اقتصادی صورتحال یا اسناد کی جعلسازی ہے یا کچھ اور ؟ اس بارے میں جانتے ہیں ایمیگریشن امور کے ماہر شکیل احمد اور یونیورسٹی گریجویٹ حیدر علی سے

  • ہفتہ رفتہ: 14 فروری 2025

    14/02/2025 Duration: 05min

    سڈنی کے بینکس ٹاؤن ہسپتال میں فلمائی گئی ایک یہود مخالف ویڈیو کے وسیع نتائج .آسٹریلیا اور چین کے درمیان فوجی تنازعہ ,سیم کیر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہیںاور وفاقی حکومت نے خواتین کی صحت کے لیے 573 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

  • Early detection, healthy lifestyle, and beating cancer - ابتدائی علامات پر نظر رکھ کر کینسر کو لاعلاج مرض بننے سے روکیں۔

    14/02/2025 Duration: 07min

    Dr. Nurse Fatima has extensive research experience in oncology and hematology, particularly in cancer treatment. She has a background in biotechnology and molecular medicine. In this informative interview with Dr. Nargis Fatima, learn how cancer risk prevention, early diagnosis, and improved treatment can benefit South Asian migrants. - ڈاکٹر نرس فاطمہ کا آنکولوجی اور ہیماٹالوجی میں اپنے وسیع تحقیقی تجربہ ہے، خاص طور پر جنوبی ایشیائی تارکین وطن کمیونٹی کے لیے کینسر کے علاج کے حوالے سے۔ بایوٹیکنالوجی اور مالیکیولر میڈیسن میں پس منظر رکھنے والی ڈاکٹر فاطمہ نے کینسر سیل کی پلاسٹیسٹی پر تحقیق کی اور ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے لیے ٹارگٹڈ تھراپیز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ ڈاکٹر نرجس فاطمہ کے اس معلوماتی انٹرویو میں جانئے کہ جنوبی ایشیائی تارکین وطن میں کینسر کے خطرات سے بچاؤ اورکینسر کی ابتدائی تشخیص اور بہتر علاج کس طرح مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • Children play sports at the age of seven, but my childhood was spent beating cancer, Waleed Ahmed - بچے سات سال کی عمر میں کھیلتے کودتے ہیں, لیکن میرا بچپن کینسر کو ہرانے میں گزر گیا ولید احمد

    13/02/2025 Duration: 11min

    Waleed Ahmed says that at the age of seven, a deadly disease like cancer changed his life, he endured all the hardships and defeated the cancer. Waleed Ahmed's father Qamar Ahmed said that to get rid of cancer, it is necessary to be mentally strong, along with prayer, medicine is also necessary. Listen to Waleed Ahmed and Qamar Ahmed's conversation in this podcast - ولید احمد کہتے ہے کہ سات سال کی عمر میں کینسر جیسے موضی مرض نے زندگی بدل کر رکھ دی، تمام تکالیف برداشت کرکے کینسر کو ہرایا،ولید احمد کے والد قمر احمد نے کہا کہ کینسر سے نجات حاصل کرنے کے لیے اعصابی طور پہ مظبوط ہونا ضروری ہے، دُعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضروری ہیں, بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے اس بیماری سے بچنا ممکن ہے۔ ولید احمد اور قمر احمد کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں

  • نیوز فلیش:13 فروری 2025

    13/02/2025 Duration: 02min

    نیو ساؤتھ ویلز پبلک ہیلتھ سسٹم سے تعلق رکھنے والی نرسیں سڈنی میں ریاستی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئیں اور ریاست کی یہودی برادری کی حمایت میں ایک ریلی نکالی۔ نیو ساؤتھ ویلز پبلک ہیلتھ سسٹم سے تعلق رکھنے والی نرسیں سڈنی میں ریاستی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئیں اور ریاست کی یہودی برادری کی حمایت میں ایک ریلی نکالی۔

  • تھری جی نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد ریجنل علاقوں میں خراب سروس کی شکایات

    12/02/2025 Duration: 05min

    بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 میں تھری جی - نیٹ ورک کے بند ہونے کے بعد سے ان کے موبائل کوریج میں کمی نہیں ہوئی بلکہ کچھ علاقوں میں توسیع ہوئی ہے ۔ لیکن ریجنل علاقوں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں ناقص سروس مل رہی ہے یا مکمل بلیک آؤٹ ہو رہا ہے، جس سے کچھ کمیونٹیز میں حفاظتی خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔

  • کامیاب کاروبار کے دو اہم گُر ۔منفرد برانڈنگ اور دلکش ڈیزائن

    12/02/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ملک میں چھوٹا یا بڑا کاروبار شروع کرتے وقت انوکھی برانڈنگ اور دلکش ڈیزائن کتے اہم ہیں؟ اردو کمیونٹی سے وابستہ افراد کن کاروباروں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ ان کے کاروبار بڑے پیمانے پر کیوں نہیں پھیلتے ؟ تفصیل سنتے ہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد ٹن والا سے جو ایک تجربہ کار آرکیٹیکٹ ہیں، اور ملیبورن میں مقیم ہیں۔

  • Regional bank closures halted for now; but there's an alternative - آسٹریلیا میں بڑے تجارتی بینکس کا علاقائی شاخوں کی بندش کو روکنے پر اتفاق

    12/02/2025 Duration: 05min

    The major banks have agreed to stop regional bank closures for the next two and half years. It comes as Australia Post negotiates agreements with banks to preserve in-person banking services at post offices. - آسٹریلیا میں بڑے تجارتی بینکوں نے اگلے ڈھائی سال تک علاقائی بینکوں کی بندش کو روکنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ایسے وقت پر ہورہا ہے جب آسٹریلیا پوسٹ ان مقامی بینکوں کے ساتھ معاہدے کر رہا ہے تاکہ پوسٹ آفسز میں پرسنل بینکنگ سروسز کو محفوظ رکھا جا سکے۔

  • نیوز فلیش:12 فروری 2025

    12/02/2025 Duration: 04min

    آسٹریلین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے اسٹیل ٹیرف سے استثنیٰ حاصل کرنے کے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔ آسٹریلیا پہلی بار بدعنوانی کے بین الاقوامی انڈیکس کے ٹاپ ٹین میں چلا گیا ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی پر ہنگامہ اور فوجی عدالتوں کے مقدمات پر محاذ آرائی

    12/02/2025 Duration: 09min

    1۔ سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کی تعیناتی، 2۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی3۔ تحریک انصاف، صحافیوں کے کیسز کی سماعت، 4۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس

  • Should Australia bring back the Significant Investor Visa? - کیا آسٹریلیا کو سرمایہ کاری کی گولڈ ویزہ اسکیم دوبارہ شروع کرنا چاہئے؟

    11/02/2025 Duration: 06min

    New Zealand has announced that wealthy investors need only spend 21 days in the country over three years to gain permanent residency under new conditions for so-called "golden ticket" visas. A similar visa scheme in Australia was scrapped by the government last year, but the Federal Opposition has signalled it could be reinstated if elected. - نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ دولت مند سرمایہ کار تین سالوں میں صرف 21 دن نیوزی لینڈ میں گزار کر "گولڈن ٹکٹ" کے نام سے معروف ویزے کے تحت مستقل رہائش یا پی آر حاصل کرسکیں گے۔ آسٹریلیا میں اسی طرح کی ویزا سکیم کو حکومت نے گزشتہ سال ختم کر دیا تھا، لیکن حزبِ اختلاف نے اشارہ دیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئی تو گولڈن ویزہ دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔

page 1 from 25