Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
پاکستان رپورٹ: ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملی نغمے جمع کرنے والے نوجوان سے ملیے
13/08/2025 Duration: 08minپاکستان کی محبت سے سرشار کراچی کے نوجوان ابصاراحمد نے ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملی نغمے اپنی ذاتی لائبریری میں محفوظ کر لیے ہیں۔ گھر میں ہی قائم ان کی لائبریری میں قومی زبان اردو، سندھی، بلوچی، گلگتی، بنگالی، فارسی، انگریزی، براہوی اور سرائیکی سمیت دیگر زبانوں میں ریکارڈ کیے گئے ملی نغمے موجود ہیں۔
-
پاکستان رپورٹ: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے رہنماوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
13/08/2025 Duration: 08minپشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روک دی۔ تحریک انصاف کا سپریٹینڈٹ اڈیالہ جیل کے رویے کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج۔ پولیس نے عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔
-
مختصر خبریں: منگل 12 اگست 2025
12/08/2025 Duration: 05minآر بی اے نے شرح سود کو 0.25 فیصد کم کر کے 3.6 فیصد کر دیا اور وکٹوریہ کا ہومی سائیڈ اسکواڈ رات کو میلبورن میں ایک گھر میں دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہا ہے
-
What makes it challenging for immigrants to find jobs in their field in Australia? - تارکین وطن افراد کے لئے آسٹریلیا میں اپنے ہی شعبے میں نوکری حاصل کرنا مشکل کیوں ہے؟
12/08/2025 Duration: 11minThe challenge that many immigrants face in Australia is securing employment in their respective sectors or fields, which often necessitates seeking opportunities in other industries. Ayesha Omar, a member of the National Executive Committee of the Career Development Association Australia (CDAA), highlights that fostering stronger connections and enhancing the visibility of Australian education can significantly mitigate these challenges. - یہ نکتہ اکثر سامنے آتا ہے کہ تارکین وطن افراد کے لئے آسٹریلیا میں اپنے ہی شعبے یا فیلڈ میں نوکری کا حصول انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اور ان کے لئے کسی دوسرے شعبے میں نوکری امر مجبوری بن جاتا ہے ، اس حوالے سے کیرئیر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن آسٹریلیا (سی ڈی اے اے) کی نشینل ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ تعلقات میں اضافہ اورآسٹریلین تعلیم کئی رکاوٹوں کو دور کر سکتی ہے۔
-
فضلے سے توانائی: آلودہ پانی کو گرین ہائیڈروجن میں بدلنے کی جدت
12/08/2025 Duration: 07minآر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں محمد حارث اور ان کی ٹیم ایک انقلابی طریقہ کار پر تحقیق کر رہے ہیں جس میں گندے پانی کو سبز ہائیڈروجن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
-
آسٹریلیا کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اور اس پر رِدّعمل
11/08/2025 Duration: 06minوزیرِاعظم انتھونی البانیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا، دو ریاستی حل کی حمایت دہرا دی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے اتحادی کینیڈا، برطانیہ اور فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ آسٹریلیا میں اسرائیلی سفیر نے اس اعلان کو حماس کی حمایت قرار دیا ہے جبکہ فلسطینی حامی گروپ مطالبہ کر رہے ہیں کہ آسٹرییا اسرائیل پر پابندیاں عائید کرے۔
-
Most Australians see migration as a benefit. Is economic stress changing the story? - SBS Examines: زیادہ تر آسٹریلینز کو مائگریشن مفید لگتی ہے، لیکن کیا معاشی تناؤ خیالات بدل رہا ہے؟
11/08/2025 Duration: 05minMigrants and refugees are often blamed for rising cost of living pressures. Is there a way to break the cycle? - تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو اکثر ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمت اور ہاوسنگ جیسے مسائل کا ذمہ دار ٹہرایا جاتا ہے، لیکن اس صورتحال سے باہر آنے کا کیا کوئی حل ہے؟
-
مختصر خبریں: پیر 11 اگست 2025
11/08/2025 Duration: 05minآسٹریلیا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان بات چیت کے شیڈول کے لیے کام کر رہا ہے۔
-
آپ کے دماغ پر سوشل میڈیا سکرول کرنے کے اثرات
08/08/2025 Duration: 03minایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال منٹوں کے اندر دماغ کی اہم سرگرمی کی سطح میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔
-
بچوں کے لئے یوٹیوب پر پابندی ، کیا یہ اچھا قدم ہے؟
08/08/2025 Duration: 04minوفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی میں یوٹیوب کو شامل کرے گی۔ یاد رہے پابندی 10 دسمبر سے نافذ العمل ہوگی ۔
-
ہفتہ رفتہ: جمعہ 08 اگست 2025
08/08/2025 Duration: 08minنیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ ایم پی گیرتھ وارڈ کو نکالنے کے حق میں ووٹ دے گی۔ آسٹریلیا کے نسلی امتیاز کے کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ تعصب معیشت پر نمایاں اثر ڈال رہا ہے۔ وکٹوریہ میں ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرنے کا قانونی حق متعارف کرانے کے آسٹریلیا کے پہلے منصوبے کو کاروباری گروپوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
لاغر فلسطینی بچے کی وائیرل تصویر کے پیچھے چھپی کہانی پر بحث کیوں؟
08/08/2025 Duration: 06minیہ تصویر مایوسی اور اذیت کی حالات کی دل دہلا دینے والی عکاسی کرتی ہے۔ اپنی ماں کی گود میں چھوٹا بچہ محمد زکریا ایوب المطبق ہے، جو غزہ کا رہائشی ہے۔
-
'اس ملک میں نفرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے': نسلی امتیاز کمشنر
07/08/2025 Duration: 07minآسٹریلیا کے نسلی امتیاز کے کمشنر کا کہنا ہے کہ نسل پرستی کا حل موجود ہے لیکن حکومت کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
-
'A threat no one else sees': The daily, invisible burden of racism for First Nations Australians - SBS Examines نظر نہ آنے والا خطرہ : فرسٹ نیشن اقوام کے لئے نسل پرستی کا بوجھ
07/08/2025 Duration: 04minIndigenous Australians have experienced increased racism over the past decade. Young people and multicultural communities could help shift the narrative. - انڈیجنس آسٹریلین باشندوں نے پچھلی دہائی کے دوران بڑھتی ہوئی نسل پرستی کا تجربہ کیا ہے۔ نوجوان افراد اور کثیر الثقافتی برادریاں بیانیہ کو تبدیل کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 07 اگست 2025
07/08/2025 Duration: 06minآسٹریلین سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے میں ناکامی اسرائیل کے لیے فائدہ مند ہوگی اور ڈونلڈ ٹرمپ نے سیمی کنڈکٹر چپس پر 100 فیصد محصولات کا اعلان کر دیا۔
-
ٹائٹن سبمرسیبل رپورٹ: 'ان کی اچھی ساکھ تھی۔ وہ اس کے مستحق نہیں تھے.'
06/08/2025 Duration: 07minامریکی کوسٹ گارڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹائٹن سبمرسیبل تباہی کو روکا جا سکتا تھا۔ رپورٹ میں اوشن گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش کو حفاظتی انتباہات، ڈیزائن کی خامیوں اور اہم نگرانی کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اگر وہ بچ جاتے تو مجرمانہ الزامات لگ سکتے تھے۔
-
مختصر خبریں: بدھ 06 اگست 2025
06/08/2025 Duration: 05minکوئنزلینڈ کے ہزاروں اساتذہ تنخواہوں اور شرائط کے خلاف ہڑتال کر رہے ہیں اور آسٹریلیا اور فرانس اگلے ماہ اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی حیثیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
-
دنیا کے کونے کی سیر:آسٹریلیا کے منفرد مقامات کا سفرنامہ !
06/08/2025 Duration: 12minکینبرا میں مقیم مصنف اور ناول نگار بلال مختار اردو افسانے، کہانیاں اور ناول لکھ چکے ہیں اور اب انہوں نے آسٹریلیا کہ کچھ ایسے منفرد مقامات کی سیر کے تجربات قلم بند کئے ہیں جوعام آسٹریلین کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ مزید جانئے اس دلچسپ اور معلوماتی پوڈ کاسٹ میں۔
-
پاکستان رپورٹ: پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور ندا صالح
06/08/2025 Duration: 07minپاکستان میں لڑکیاں اب ایسے شعبہ جات کا بھی انتخاب کر رہی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کام صرف مرد ہی کر سکتے ہیں، اسی سوچ کو شکست دیتے ہوئے لاہور کی رہائشی ندا صالح نے پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، اُدھر خیبرپختونخوا پولیس کے تربیت یافتہ سراغ رساں کتے ’ڈیپ‘ اور ’کین‘ کو پولیس سروس سے ریٹائر کر دیا گیا ہے۔
-
Is Australian tap water safe to drink? - کیا آسٹریلیا میں نل کا پانی پینے کے لیے محفوظ ہے؟
05/08/2025 Duration: 09minAccess to safe drinking water is essential, and Australia’s often harsh environment means that our drinking water supplies are especially precious. With differences in the availability and quality of drinking water across the country, how do we know if it’s safe to drink? In this episode we get water experts to answer this question and more. - پینے کے صاف پانی تک رسائی ضروری ہے، اور آسٹریلیا کے اکثر سخت ماحول کا مطلب ہے کہ ہمارے پینے کے پانی کی فراہمی خاص طور پر قیمتی ہے۔ ملک بھر میں پینے کے پانی کی دستیابی اور معیار میں فرق کے ساتھ ساتھ ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ یہ پینے کے لیے محفوظ ہے؟ اس قسط میں ہم پانی کے ماہرین سے اس سوال کا جواب جانیں گے۔