Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
نیوز فلیش: 8 اپریل 2024: آسٹریلین ڈیفنس فورس کے سابق سربراہ اسرائیلی حملوں پر وفاقی حکومت کے خصوصی مشیر نامزد
08/04/2024 Duration: 28sحکومت ایمرسن کے جائزے میں تجویز کردہ کولز اور وول ورتھ کے لیے بڑے پیمانے پر جرمانے کے نظام کی حمایت کرتی ہے۔ فوڈ اینڈ گروسری کوڈ میں تبدیلیوں کے تحت سپر مارکیٹوں کو 10 ملین دالر کےجرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، آسٹریلین ڈیفنس فورس کے ایک سابق سربراہ کوآسٹریلین امدادی کارکن زومی فرین کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں کے بارے میں وفاقی حکومت کا خصوصی مشیر نامزد کیا گیا ہے ۔
-
نئے آنے والے مہاجرین کی مدد کرنے والا کمیونٹی گروپ کس طرح کام کر رہا ہے؟
05/04/2024 Duration: 06minبہت سے پناہ گزینوں کے لیے، ایک نئے ملک میں زندگی کا آغاز کرنا بہت مشکل ہو سکتا ہے لیکن ایک معاون کمیونٹی بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کر سکتی ہے۔ایک جدید پائلٹ پروگرام کے پیچھے یہی خیال ہے جو نئے آنے والے پناہ گزینوں کی ۱۲ ماہ تک مدد اور رہنمائی کی فراہمی کے لئے رضاکاروں کے چھوٹے گروپوں کی بھرتی کرتا ہے۔اس پروگرام کو وسعت دینے کی بے شمار تجاویز سامنے آرہی ہیں تاکہ آسٹریلین باشندوں کے لیے اپنے جاننے والے خاندان کے اراکین یا پناہ گزینوں کی کفالت کرنا آسان ہو ۔
-
ہفتہ رفتہ:05 اپریل 2024: نیو ساوتھ ویلز میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈرائیورز کو محتاط رہنے کا انتباہ
05/04/2024 Duration: 07minامریکہ نے اسرائیل کو اگلے چند گھنٹوں میں انسانی امداد کے راستوں میں اضافہ کرنے کا انتباہ دیا ہے ،ہاؤسنگ ایڈووکیٹ آسٹریلیا کے ریکارڈ پر بدترین ہاؤسنگ بحران کے بارے میں ایک آزادانہ انکوائری شروع کر رہے ہیں۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
نیوز فلیش:04 اپریل 2024: غزہ میں آسٹریلوی رضاکارکی ہلاکت پر ردعمل، تائیوان میں زلزلہ
04/04/2024 Duration: 02minغزہ میں آسٹریلوی امدادی کارکن زومی فرانکورن کی اسرائیلی بمباری میں ہلاکت کی تحقیقات کے مطالبے ، زلزلہ زدہ تائیوان میں متاثرہ بلڈنگز کو منہدم کرنے کا سلسلہ شروع، آسٹریلیا میں نظام صحت کے میڈی کیئر عوامی بیمے میں تبدیلی کے اصلاحات کے مطالبات اور وزیراعظم انتھونی البنیزی نے مالی بجٹ میں صارفین کو انرجی بلز میں رعایت دینے کا عندیہ دیا۔
-
نیوز فلیش:03 اپریل 2024: غزہ میں امدادی کارکن کی ہلاکت پر وزیر اعظم کا شفاف تحقیق کا مطالبہ
03/04/2024 Duration: 02minسامنتھا موسٹین اے او کو آسٹریلیا کا اگلا گورنر جنرل مقرر کرنے کا اعلان, وزیر اعظم انتھونی البانی نے آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے جواب طلب کیا ہے ,کئی روز کی شدید بارش وکٹوریہ کے متعدد ساحل تیراکی کے لئے خطرناک قرار . مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
پاکستان رپورٹ:ججز کو خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے مشتبہ خطوط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ
03/04/2024 Duration: 12minآٹھ ججز کو مشکوک خطوط کی موصولی کا مقدمہ درج ، کیا بشرہ بی بی کو زہر دیا گیا؟ مخصوص نشستوں کے معاملے پر نیا تنازعہ، قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کا تقرر
-
مستحق بچوں کے کپڑوں کی مفت سلائی کے ساتھ ساتھ انھیں عیدی دینے والا درزی
02/04/2024 Duration: 08minملئے ایک ایسے درزی سے جو گزشتہ کئی برسوں سے خاص طور پر عید کے موقع پر استطاعت نہ رکھنے والے والدین کے بچوں کو کپڑے مفت میں سلائی کر کے دیتے ہیں یہی نہیں بلکہ جب وہ بچے سلائی شدہ کپڑے لینے دکان پہنچتے ہیں تو قیصر انھیں اپنی طرف سےعیدی بھی دیتے ہیں،
-
آسٹریلیا میں موسمی نزلہ زکام کے آغاز کے ساتھ ہی نئی ویکسین متعارف
02/04/2024 Duration: 03minآسٹریلیا میں موسمی نزلہ زکام کے آغاز کے ساتھ ہی اس سے بچاو کی نئی ویکسین متعارف کر دی گئی ہے جو دنیا بھر میں زیرگردش اس بیماری کے نئی طرز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔
-
رمضان مارکیٹ لیکمبا: کھانے کے شوقین افراد کا سالانہ جشن
02/04/2024 Duration: 08minاس ماہ رمضان نائٹس لیکمبا میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے تاکہ وہ اپنا یومیہ روزہ افطار کر سکیں اور ہالڈن سٹریٹ کے ساتھ 70 سے زیادہ فوڈ سٹالز پر ثقافتی نمائش کا تجربہ کریں۔ مزید جانیئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش: منگل02 اپریل 2024: وکٹوریہ میں طوفان کی تباہی، غزہ جنگ اور جدید مجوزہ قانون
02/04/2024 Duration: 03minغزہ میں حکام کے مطابق جاری جنگ کے دوران ایک آسٹریلوی رضاکار کے بشمول ایک رفاحی ادارے کے پانچ کارکن اسرائیلی بمباری میں مارے گئے ہیں۔ وکٹوریہ میں شدید بادوباران کے باعث سیلاب کے خطرات باعث لوگوں کو متنبہ رہنے کا کہا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کیتھی گالاگھیر اس مجوزہ قانون کی تشہیر کر رہی ہیں جس کے تحت ارکان پارلیمان پر ضابطہ کار اور اخلاق کی پامالی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ ریاست کوئنزلینڈ میں دو افراد کی ایک سوئمنگ پول میں ہلاکت کے بعد سیفٹی اقدامات کے از سر نو جائزےپر غورکیا جارہا ہے۔
-
Understanding Australia’s precious water resources and unique climate - آسٹریلیا کے قیمتی آبی وسائل اور منفرد آب و ہوا کو سمجھنا ضروری ہے
02/04/2024 Duration: 10minAustralia is the driest of all inhabited continents with considerable variation in rainfall, temperature and weather patterns across its different climate zones. Here's why this vast land boasts one of the planet's most unique climates. - آسٹریلیا تمام آباد براعظموں میں سب سے خشک ہے، جس کے مختلف علاقوں میں بارش، درجہ حرارت ، آب و ہوا اور موسم میں کافی فرق ہے۔ آسٹریلیا کی سرزمین اپنے انتہائی مختلف اور منفرد ماحولیات کی وجہ سے کرہ ارض پر الگ حیثیت کی حامل ہے۔
-
South Asian vendors shine at Ramzan Shopping Festival in Sydney - دیسی مبلوسات اور جیولری کی جگ مگ سے سجا سڈنی کا رنگا رنگ رمضان شاپنگ فیسٹیول
01/04/2024 Duration: 10minDuring Ramadan, as Muslims in Australia fast and prepare for Eid, Sydney hosts the Ramadan Shopping Festival, attracting a large crowd. Learn more about it in this podcast. - رمضان کے با برکت مہینے میں جہاں روزے دار اپنے مذہبی فرائض پوری عقیدت سے انجام دیتے ہیں، وہیں عید کی تیاریوں میں بھی مصروف نظر آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کی اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے سڈنی میں رمضان شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس سے عوام کی بڑی تعداد کو اپنی طرف مدعو کیا۔ مزید تفصیلات اس پوڈکاسٹ میں سنیے۔
-
75 years on, has NATO gained more relevance? - سرد جنگ کی ضرورت نیٹو 75 برس بعد کہاں کھڑا ہے؟
01/04/2024 Duration: 04minAs NATO marks its 75th anniversary this week, it has evolved from a Cold War bulwark to a dynamic force welcoming new members Finland and Sweden in response to Russia's aggression. Founded in 1949 with a commitment to collective defence and peace, NATO's recent expansion represents a strategic shift, reinforcing unity against external threats, particularly from Russia. - زمانہ ء سرد جنگ میں ایک اسٹراٹیجیک ضرورت کا ملٹری اتحاد نیٹو اپنے قیام کا 75 واں سالانہ جشن ایسے موقع پر منا رہا ہے جب روسی جارحیت کے پیش نظر اس کے ارکان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
-
اردو نیوز فلیش پیر یکم اپریل: غزہ میں اسرائیلی حملہ، اور اسرائیل میں نتین یا ہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
01/04/2024 Duration: 29sغزہ میں اسرائیلی حملے جاری، اسرائیلی وزیراعظم کوملک میں احتجاج کا سامنا، گولڈ کوسٹ کے ایک پول میں ڈوبنے سے دو افراد جاں بحق، حکومت کا کہنا ہے کہ بڑی سپر مارکیٹوں کی چینز ختم کرنے سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں
-
سارا دن سکرین پر دیکھنے سے آنکھوں میں تناؤ کا مسئلہ
29/03/2024 Duration: 03minاسکرین کے طویل وقت سے آنکھوں کا تناؤ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نیلی روشنی اس کی وجہ نہیں ہے ، اور بلیو بلاکرز حل نہیں ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ : 29 مارچ 2024: میلبورن کے شمال میں میں ایک شخص کو گھر کے باہر گولی مار دی گئی
29/03/2024 Duration: 08minانڈیجنس اے ایف ایل کھلاڑی نسل پرستی کا شکار ,محصولات میں کٹوتی کے لئے چین سے مذاکرات جاری ,میلبورن کے شمال میں میں ایک شخص کو گھر کے باہر گولی مار دی گئی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں
-
سپورٹس راونڈ اپ: کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2024-2025 کے سیزن کا اعلان کر دیا
28/03/2024 Duration: 08minپاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر اور اسپنر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی اور پاکستان کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی۔
-
Rising chocolate prices bite as Easter approaches - کوکو کی خراب فصل سے افریقہ کے کسانوں سے لے کر چاکلیٹ کے خریدار تک پریشان
28/03/2024 Duration: 05minWith the Easter season fast approaching, Australians are being warned that the price of chocolate is rising. That's because the key ingredient used to make it - cocoa - has surged to record levels, trading at more than AU$15,400 a tonne due to a poor harvest season in Africa. - آسٹریلیا بھر میں چاکلیٹ سے محبت کرنے والوں میں بے چینی کی وجہ چاکلیٹ کی اونچی قیمتیں ہیں۔ عالمی زرعی کاروبار کی بینکنگ کمپنی RaboBank کے نئے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چاکلیٹ کے اہم جزو کوکو کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے آسٹریلیا میں خوردہ چاکلیٹ کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.8 فیصد تک بڑھ گئیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اثر ایسٹر چاکلیٹ پر بھی پڑے گا۔
-
Thousands trapped for years in a 'fast-track' visa system - ہزاروں پناہ گزیں آسٹریلیا کے 'فاسٹ ٹریک' ویزا سسٹم میں برسوں سے پھنسے ہوئے ہیں
27/03/2024 Duration: 05minThere are about 9,000 asylum seekers who arrived in Australia over a decade ago and who remain caught in a Coalition-era system designed to 'fast-track' their claims. Thousands of them were children when they first came to Australia; they're now young adults with restrictive six-month bridging visas, living with the fear they could be deported from the country they now call home. A group of crossbenchers and refugee advocates is demanding the Immigration Minister end the decade-long delay and offer these migrants permanent status. - تقریباً 9,000 پناہ کے متلاشی ایسے ہیں جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل آسٹریلیا پہنچے تھے اور اپنی پناہ کی درخواستوں پر کسی فیصلے کے انتظار میں ہیں۔ اتحادی حکومت کے دور میں بنائے گئے فاسٹ ٹریک' نظام میں پھنس کر رہ جانے والے جب آسٹریلیا آئے تو ان میں سے ہزاروں بچے تھے۔ اب وہ نوجوان بالغ ہیں جن پرچھ ماہ کے بریجنگ ویزا کی پابندی ہے،یہ افراد اس خوف کے ساتھ جی رہے ہیں کہ انہیں اس ملک سے ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے جسے وہ اب گھر کہتے ہیں۔ کراس بینچرز اور پناہ گزینوں کے وکلاء کا ایک گروپ امیگری
-
نیوز فلیش: بدھ 27 مارچ 2024: کوئینز لینڈ میں سیاحوں کی بس کو حادثہ ،13 افراد زخمی
27/03/2024 Duration: 02minوفاقی اپوزیشن نے حکومت کے امیگریشن ڈی پورٹیشن قوانین کو سینیٹ انکوائری کے لیے بھیج دیا ,لیبر آج پارلیمنٹ میں ایندھن کی بچت کے قوانین کو پیش کر رہی ہے ,کوئینز لینڈ میں سیاحون کی بس کو حادثہ کم از کم ۱۳ افراد زخمی. مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو خبریں