Sbs Urdu -

آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کی داستان گوئی، شاعری اور موسیقی کی مشترکہ ’اڑان‘

Informações:

Synopsis

سدرہ سرمد اور ابھیشیک دونوں شاعری کرنے کے ساتھ داستان گو بھی ہیں۔ جنہوں نے میلبرن کی وکٹورین لائبریری میں ایک ایسی نشت کا اہتمام کیا جس کا مقصد زبان، کہانی سنانے، اور موسیقی کے ذریعے نسل در نسل مختلف کمیونٹیز میں روابط کو تقویت دینا تھا۔ پروگرام کی خاص بات مختلف جنوبی ایشیائی پس منظر سے تعلق رکھنے والی مختلف ثقافتوں کی کمیونٹیز کی شرکت تھی، جو میلبرن میں ایک چھت تلے ایک ساتھ پرفارم کر رہے تھے ۔ اس میں شاعر ، داستان گو، گلوکار، موسیقار، اور دیگر متنوع پس منظر کے افراد شامل تھے۔