Radio D | Deutsch Lernen | Deutsche Welle
سبق 02: Radio D سےٹیلی فون
- Author: Vários
- Narrator: Vários
- Publisher: Podcast
- Duration: 0:15:00
- More information
Informações:
Synopsis
فیلپ کو سکون میسر نہیں۔ مچھروں کے بعد اب ہمسایوں کے ہاں سے چیخنے چلا نے کی آوازیں آ رہی ہوتی ہیں۔ برلن سے ایک غیر متوقع ٹیلی فون اسے اپنا پروگرام ختم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ فیلپ Radio D کی طرف روانہ ہو جا تا ہے گاؤں میں فیلپ کو جس سکون کی توقع تھی وہ اسے حاصل نہیں کر پایا۔ ایک آرا مشین اور انا ڑیوں کی طرح بجاۓ جانے والے باجے کی آوازوں سے اس کے اعصاب جواب دینے لگتے ہیں۔ ایسے میں بڑے درست موقع پر پاؤلا کا فون آتا ہے، جو برلن Radio D میں کام کرتی ہے۔ فیلپ اپنی والدہ کو سخت مایوسی کےعالم میں چھوڑ کر دارلحکومت برلن کی طرف روانہ ہو جاتا ہے۔ یہاں بھی چند الفاظ کی مدد سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کیا کچھ پیش آیا۔ خاص طور پر بین الا قوامی الفاظ اور آوازوں کے اتار چڑھاؤ کے ذریعے واقعات کے تسلسل اور جرمن زبان کو سن کر سمجھنے کی مشق میں مدد ملتی ہے۔